ممبئی، 11 دسمبر (یو این آئی ) ساؤتھ اور ہندی فلموں کے مشہور اداکار رجنی کانت نے اپنی اداکاری سے شائقین کے دلوں میں اپنی ایک خاص شناخت بنائی ہوئی ہے۔
رجنی کانت کو یہ مقام پانے کے لئے بے حد مشقت کرنا پڑی۔
رجنی کانت کی پیدائش 12 دسمبر1950 کو بنگلور کے مراٹھا هیندرے پاٹل (مراٹھی خاندان) میں ہوئی۔
ان کا تعلق تمل ناڈو ریاست سے ہے۔
رجنی کانت کا اصل نام شیواجی راؤ گائیکواڑ ہے اور ان کے والد کا نام راموجی راؤ اور ماں کا نام جیجابائی گائیکواڑ ہے۔
وہ بچپن سے ہی فلم اداکار بننا چاہتے تھے۔
ابتدائی دور میں، راجنی کانت نے بس کنڈیکٹر کا کام
شروع کیا۔
اس دوران انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کیا۔
دریں اثنا، تامل فلموں کے مشہور ڈائریکٹر کے بال چندر نے ایک ڈرامہ میں رجنی کانت کی کارکردگی دیکھی جس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔
سال 1975میں کے بال چندر کی ہدایت میں بنی نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ’اپوروا رنگاگل‘ سے رجنی کانت نے اپنی فلمی کیریر کی شروعات کی۔
اس فلم میں کمل ہاسن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
سال 1978 میں آئی فلم بھیروی میں رجنی کانت کو کلیدی رول ادا کرنا کا پہلا موقع ملا۔
یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
اس فلم کے ساتھ ہی رجنی کانت بھی سپر اسٹار بن گئے ۔