جودھپور/15ستمبر(ایجنسی) بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اب بھی کالے ہرن شکار معاملے میں پھنسے ہوئے ہیں اور مسلسل معاملے کی سماعت جودھپور کورٹ میں چل رہی ہے لیکن اس سال کے آغاز میں ہوئے سماعت میں ان کے ساتھی سیف علی خان، سونالی بیندرے، تبو اور نیلم کوٹھاری کو جودھپور کی عدالت کی طرف سے کلین چٹ دے دی گئی تھی اور معاملے میں سلمان خان کو 5 سال کی سزا سنائی گئی تھی.
تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ کالے ہرن شکار معاملے میں کلین چیٹ پانے والے فنکارایک بار پھر مصیبت میں پھسنے والے ہیں،ددراصل نیوز ایجنسی کے ایک ٹیوٹ کے مطابق ریاستی حکومت راجستھان ہائی کورٹ میں کالے ہرن شکار معاملے کو یکر سیف ،سونالی ، تبو اور نیلم کے خلاف اپیل کرنے کی تیاری میں ہے.