ممبئی،20جولائی(یواین آئی) اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو پورنو گرافی کے معاملہ میں منگل کے روز یہاں قلعہ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 23جولائی تک کے لئے پولیس حراست میں بھیج دیا گیا قابل غور ہے کہ ممبئی پولیس نے راج کندرا کو پیر کو دیر شب گرفتار کیا تھا اور اگلے دن دوپہر میں عدالت میں پیش کیا
گیا۔ان پر الزام ہے کہ وہ پورنوگرافی فلمیں بناتے اور ایپ کے ذریعہ اپ لوڈ کرتے ہیں ۔
پولیس کے مطابق راج کندرا اور ان کے رشتہ دار نے ایک کمپنی بنائی ،جو لندن بیس تھی۔یہ کمپنی فحش (پورن) فلموں کے لئے ایجنٹ کو ٹھیکہ دیتی تھی۔ فلموں کو ای-میل کے ذریعہ پہنچایا جاتاتھا، اور پھر اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیا جاتاتھا۔