the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی، یکم جون (یو این آئی) ہندوستانی سنیما کو بہترین فلمیں دینے والے پہلے شو مین راج کپور کی خواہش بچپن سے ہی اداکار بننے کی تھی۔
اس کے لئے انہیں نہ صرف کلیپر بوائے بننا پڑا بلکہ کیدار شرما کاتھپڑ بھی کھانا پڑا تھا۔
راج کپور کا آبائی تعلق لائل پور (فیصل آباد) کے قصبے سمندری سے ہے ۔
وہ 14 دسمبر 1924 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔
1929 کو ان کا خاندان ممبئی منتقل ہوگیا۔
راج کپور جب میٹرک کے امتحان میں ایک مضمون میں فیل ہوئے تو انہوں نے اپنے والد پرتھوی راج کپور سے کہا کہ میں مزید تعلیم حاصل نہیں کرنا چاہتا، میں فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں، فلمیں بنانا چاہتا ہوں۔
راج کپور کی یہ



بات سن کر پرتھوی راج کپور کی آنکھیں خوشی سے چمکنے لگیں۔
والد سے متاثر ہوکر ان میں بھی اداکاری کا شوق پیدا ہوا اور یہ شوق انہیں انڈین نیشنل تھیٹر ممبئی پہنچانے کا سبب بنا اور بالی ووڈ کے اس عظیم شو مین نے یہیں سے اپنے فلمی سفر کا آغاز چائلڈ اداکار کے طور پر سال 1935 میں کیا ۔

راج کپور کی فلم نیل کمل کا قصہ بھی کافی دلچسپ ہے۔
پرتھوی راج کپور نے راج کپور کو کیدار شرما کی یونٹ میں کلیپر بوائے کے طور پر کام کرنے کا مشورہ دیا۔
فلم کی شوٹنگ کے وقت وہ اکثر آئینے کے سامنے چلے جاتے اور اپنے بال سنوارنے لگتے۔
کلیپ دیتے وقت ان کی کوشش ہوتی کہ کسی طرح ان کا چہرہ بھی کیمرے کے سامنے آجائے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.