نئی دہلی/31جنوری(ایجنسی) طلاق، کسی بھی شادی شدہ جوڑے کے لیے کافی پریشانیوں اور تکلیفوں کے بعد لیا جانے والا فیصلہ ہوتا ہے- ایم ٹی وی کے شو روڈیس میں لمبے وقت تک جج بنے نظر آئے رگھو رام نے اپنی اپنی بیوی سے طلاق لیے لیا ہے- لیکن جس انداز میں رگھو نے اسکا اعلان سوشیل میڈیا پر کیا ہے- وہ انداز کافی ہٹ کر ہے- 29 جنوری کو ایک دوسرے سے
الگ ہوچکے اس جوڑے نے ایک بے حد انوکھا پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے- طلاق کے بعد کوئی دکھ یا درد جتانے کے بجائے رگھو نے اسے کسی رشتے کا اختتام نہ کہتے ہوئے سگندھا کے ساتھ ہمیشہ دوست رہنے کی بات کہی ہے.
رگھو نے اپنے پوسٹ میںاس بات کا بھی اشارہ دیا ہے کہ دراصل یہ جوڑی ایک دوسرے کے ساتھ صحیح سے وقت نہ دیے پانے کی وجہ سے الگ ہورہے ہیں-