ممبئی 30ستمبر(یواین آئی)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی آںے والی فلم رادھے:یورموسٹ وانٹیڈ بھائی کی شوٹنگ دواکتوبرسے شروع کرنے جارہے ہیں۔
سلمان خان لاک ڈاؤن میں وقفے کے بعد اپنی آنے والی فلم رادھے:یورموسٹ وانٹیڈ بھائی کی شوٹنگ شروع کریں گے۔
سلمان دواکتوبر کو کرجت میں این ڈی اسٹوڈیوزمیں فلم شوٹ کریں گے۔
پندرہ دنوں کی شوٹنگ کے بعد فائنل پیچ اَپ ورک محبوب اسٹوڈیو میں کیا جائے گا۔
اس دوران کورونا وائرس کاخیال کرتے ہوئےسیٹ پر خاص انتظام کیا جائے گا۔
بتایا جارہا ہے کہ ممبئی سے باہر شوٹ کے دوران روزانہ کے سفر سے بچنے کے لیے پروڈکشن ٹیم نے این ڈی اسٹوڈیو کے پاس ایک ہوٹل لیا ہے جہاں پر سبھی ٹیکنیشین رہیں
گے۔
انہیں شوٹ کے دوران باہری لوگوں سے ملنے کی اجازت نہیں رہے گی۔
پورے عملے کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے، جس میں سبھی منفی آئے ہیں۔
جلد ہی دوسرا ٹیسٹ کیا جائے گا، جس میں ایکٹرس اور کور ٹیم شامل ہوگی۔
سیٹ پر حفظان صحت اور نظم ونسق کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ ساتھ سلمان خان کی اپنی ذاتی ٹیم بھی موجود ہوگی۔
ڈاکٹر، ایمبولنس کے ساتھ سیفٹی اور ہیلتھ آفیسر سیٹ پر موجود ہوں گے۔
ٹرانسپورٹیشن موڈ کو ہرروز سینیٹائز کیا جائے گا۔
ٹیم کو الگ حصوں میں تقسیم کرنے کے لیے اور ان کی پہچان کے لیے انہیں کلر بینڈس دیے جائیں گے۔
گائیڈ لائن کے مطابق استعمال شدہ پی پی ای کٹ اور ماسک کو ختم کرنے سے متعلق ٹیم کو ہدایت بھی دی گئی ہے۔