پنے، 02 ستمبر (یواین آئی) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ کے سلسلے میں سی بی آئی کو اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ 34 سالہ اداکار کو بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا قتل کیا گیا تھا۔ سشانت 14 جون کو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے اور ان کی گردن میں پھانسی کے پھندے کے نشان تھے سی بی آئی نے بدھ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں بتایاکہ ابتک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ 14 جون کو سشانت کا قتل کیا گیا تھا۔ سی بی آئی کے تین افسران کی ٹیم اب اس معاملے کی جانچ خودکشی کے لئے اکسانے کی نقطہ نظر سے کررہی ہے۔
سی بی آئی کے مطابق ابتک
اس معاملے سے متعلق سبھی گواہوں اور مشتبہ افراد کے بیان سے اور نہ ہی فارنسک رپورٹ سے ایسا کوئی ثبوت ملا ہے جس سے اس معاملے کو قتل قرار دیا جاسکے۔ سی بی آئی اس معاملے کی جانچ خودکشی کے نقطہ نظر سے کررہی ہے حالانکہ قتل کے سلسلے میں جاری جانچ ابتک باقاعدہ طور پر بند نہیں ہوئی ہے۔
سی بی آئی مسلسل سشانت کی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی سے مسلسل پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ سی بی آئی نے 31 اگست کو ریا اور اس کے بھائی شووک چکروتری سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔ اس بیچ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ریا کابھائی شووک چکرورتی ممبئی میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے لوگوں کے رابطے میں تھا۔