: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 6 دسمبر (ذرائع) اداکار جگدیش پرتاپ بندری، جنہوں نے بلاک بسٹر فلم پشپا میں کیشو کا کردار ادا کیا تھا، کو چہارشنبہ کے روز حیدرآباد پولیس نے ایک خاتون جونیئر آرٹسٹ کی خودکشی کے سلسلے میں گرفتار کرلیا۔ اداکار نے مبینہ طور
پر ایک شخص کے ساتھ جونیئر آرٹسٹ کی تصاویر کھینچی تھیں اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ وہ مبینہ طور پر جونیئر آرٹسٹ کو بلیک میل کرنے کی کوشش بھی کر رہے تھے۔ وہ 29 نومبر کو حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگنے سے فوت ہوگئیں۔