the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 25 فروری (یو این آئی) بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا کسی بھی فنکار کے لئے باعث فخر بات ہے۔

ایوشمان کھرانہ ان دنوں امیتابھ کے ساتھ فلم ’گلابو ستابو‘ میں کام کررہے ہیں۔
انہوں نے امیتابھ کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربہ کے بارے میں بتایا کہ امیتابھ کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے سیکھنے جیسا تھا۔
ایوشمان نے کہا ’’بچن سر بہت عظیم ہیں میں ہمیشہ ان کی ایک بات نوٹس کرتا ہوں کہ وہ ہمیشہ پہلے سے پوری طرح تیار رہتے ہیں انہیں اپنی لائن تو



معلوم ہوتی ہیں اس کے ساتھ ہی انہیں سامنے والوں کی لائنیں بھی پتہ ہوتی ہیں ۔
ان کے سامنے کام کرنا اتنا آسان نہیں ہے کسی بھی فنکار کے لئے ان کے ساتھ کام کرنا بڑے فخر کی بات ہے‘‘۔

ایوشمان نے بتایا کہ فلم گلابو ستابو ایک سادہ فلم ہے۔
اس فلم کی کہانی ایک مالک مکان اور کرایہ دار کے درمیان مضحکہ خیز تعلقات کے بارے میں ہے۔
فلم میں بچن سر مالک مکان ہیں اور وہ کرایہ دار ہے ۔
دونوں کی آپس میں ان بن رہتی ہے۔

گلابو ستابو ایک مزاحیہ فلم ہے اور اس کی شوٹنگ لکھنؤ میں ہوئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.