: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 2فروری (یو این آئی) بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار اور شاعر سید توقیر زیدی کو اردو زبان ادب کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں ملک زادہ منظور ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں ان کے اعزا ز میں منعقدہ ’فن اور شخصیت‘ پر لائیو پروگرام میں دیا گیااردو زبان کے شعبہ میں گراں قدر خدمات کے عوض توقیر زیدی کے اعزاز میں ان کی فنی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک لائیو تقریب کا اہتمام کیا گیاتھا جس میں انہیں یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔ یہ پروگرام ملک زادہ جاوید کی لائیو سیریل کا 160واں کامیاب پروگرام تھا۔پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے ملک زادہ جاوید نے الہٰ آباد شہر کی نابغہ عظیم شخصیات کا ذکر
کرتے ہوئے کہا کہ ادبی لوگوں میں اکبر الہٰ آبادی،فراق گورکھ پوری،سید معظم پاشا،نوح ناروی،ابنِ صفی،بسمل الہٰ آبادی اور دھرم ویر بھارتی جیسے قد آورلوگ اس شہر کے رہائشی تھے۔ ہندی کے قلمکاروں میں سوریہ کانت نرالا،اپندر ناتھ اشک،مہادیوی ورما،ہرونش رائے بچن،امر کانت شیکھر جوش، سمترا نندن اور رام کمار ورما اسی سرزمین سے ہیں۔ فلمی شعبہ میں اداکار امیتابھ بچن،اداکارہ نرگس، اداکارہ مینا کماری، گلوکارہ جدن بائی،اداکارہ ریحانہ سلطان،اداکارہ سشمیتا سین،اداکار تنویر زیدی،سبطِ حسن رضوی، گلوکارہ اندرانی مکرجی،بانسری نواز ہری پرشاد چورسیا، موسیقارِ اعظم نوشاد کے والد،موسیقار رویندر جین اور محمد کیف کرکٹربھی یہاں کے باشدہ ہیں۔