: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/17جنوری(ایجنسی) پہلے گجرات ، مدھیہ پردیش اور راجستھان اور منگل کے روز ہریانہ میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت پر پابندی لگائے جانے کے بعد اب فلم کے پرڈیوسر کو سپریم کورٹ کی یاد آئی- نیوز ایجنسی کے مطابق فلم 'پدماوت' کے پرڈیوسرس نے اب کچھ ریاستوں اس فلم کی ریلیز پر
لگائے گئی پابندی کا احتجاج میں سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے- بتادیں کہ سنسر بورڈ کی طرف سے پاس کیے جانے کے بعد حال ہی میں اس فلم کی ریلیز تاریخ 25 جنوری طے کی گئی ہے- یہ فلم ہندی کے ساتھ ہی ٹامل اور تلگو میں بھی ریلیز کی جائے گی- پدماوت آئی میکس تھری ڈی میں ریلیز ہونے والی ہندوستان کی پہلی فلم ہوگی.