the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئ(ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ایک بار پھر ٹرول ہو گئی ہیں۔اس مرتبہ پرینکا کو روہنگیا پناہ گزین کیمپ جانے کیلئے ٹرول کیا گیا ہے۔پرینکا چوپڑا یونیسیف کی جانب سے بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ گئی تھیں اور انہوںنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر یہاں بچوں سے ملتے ہوئے کئی تصویریں پوسٹ کیں۔اس کے ساتھ ہی پرینکا نے ایک طویل میسیج بھی لکھا۔

اپنی پوسٹ میں پرینکا نے لکھا،"یونیسیف کی ایک فیلڈ دورے کے تحت میں ابھی دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپس میں سے ایک بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں ہوں۔2017 کے درمیان میں میانمار میں جو ہوا اس تشدد نے قریب 700،000روہنگیا کمیونٹی کے لوگوں کو بے گھر کر دیا۔انہیں بارڈر پار بنگلہ دیش میں آکر پناہ لینی پڑی۔ان میں 60فیصد بچے ہیں"۔




start;">پرینکا نے اس کے بعد ایک اور ٹویٹ کیا ۔اس ٹویٹ میں پرینکا نے لکھا کہ اگر آپ پناہ گزین کیمپ کے میرے تجربات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو میرے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو فالو کریں۔


پرینکا کے اس ٹویٹ پر لوگوں نے کمینٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے ملک میں غریب بچوں کو کیوں نہیں دیکھنے آتیں۔کئی یوزرس نےیہ بھی لکھا کہ وہ فولورس بڑھانے کیلئے کر رہی ہیں تو وہیں کئی نے کہا کہ یہ بس ای سیلفی اسٹنٹ ہے۔حالانکہ کئی لوگوں نے پرینکا کا سپورٹ بھی کیا اور کہا کہ جب وہ کچھ اچھا کام کر رہی ہیں تو انہیں اس طرح کیوں ٹرول کیا جا رہا ہے۔

بتادیں کہپرینکا چوپرا یونائیٹڈ نیشن چلڈرینس فنڈس فار چائلڈ رائٹس کی خیر سگالی سفیر ہیں۔اسی کے تحت وہ بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپ میں رہ رہے بچوں سے بھی ملنے گئی تھیں۔پرینکا پچھلے سال بھی ایسے ہی ایک کیمپ میں رہ رہے سیریائی بچوں سے ملنے جارڈن گئی تھیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.