ممبئی، 05 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے نیو یارک میں اپنے شوہر تک جونس کے ساتھ پنجابی دعوت کا لطف اٹھایا۔
پرینکانے نیو یارک میں اپنے سفر کی کچھ خوبصورت جھلکیاں شیئر کی ہیں۔ پرینکا اور نک جونس کچھ دوستوں کے ساتھ نیو یارک میں مشہور شیف وکاس کھنہ کے ریسٹورنٹ گئے ، جہاں انہوں نے ریسٹورنٹ میں کچھ مزیدار
پنجابی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔
پرینکا چوپڑا نے انسٹا گرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ نیو یارک میں شیف وکاس کھنہ کے ریسٹورنٹ میں شوہر تک جونس اور دوستوں کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ پرینکا نے اس خصوصی تصویر کے ساتھ پنجابی دعوت کے لیے وکاس کھنہ کا شکر یہ ادا کیا اور لکھا، نا قابل یقین میز بان ہونے کا شکریہ اور وکاس، گھر کے ذائقے کے لیے شکریہ۔