the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،4نومبر(یواین آئی)مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا نے دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کے سلسلےمیں فکرمندی کا اظہار کیا ہے پرینکا چوپڑا ان دنوں دہلی میں اپنی آنے والی نیٹ فلکس فلم دی وائٹ ٹائگر کی شوٹنگ کرر ہی ہیں دہلی میں آلودگی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے پرینکا چوپڑانے بھی اس فضائی آلودگی کے سلسلے میں تشویش کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ انہیں بھی آلودگی کی وجہ سے شوٹنگ کرنے میں دقت ہورہی ہے پرینکا انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعہ اپنی اس تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی بات کہی ،جس میں انہوں نے ماسک پہنا ہوا ہے۔انسٹا گرام پر اس تصویر کے ساتھ پرینکا چوپڑا



نے لکھا ہے -اس شہر میں’دی وائٹ ٹائگر ‘ کی شوٹنگ کرنا فی الحال مشکل ہورہا ہے،مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ ایسے ماحول میں کیسے رہ رہے ہیں۔شکر ہے کہ ہمارے پاس ایئر پیوری فائر اور ماسک جیسی سہولت ہے۔غریبوں اور بے گھروں کےلئے دعا کریں۔سبھی لوگ اپنا خیال رکھیں
اس سے پہلے پرینکا چوپڑا نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعہ بتایا تھا کہ وہ دہلی میں ہیں اور فلم کی شوٹنگ کررہی ہیں وہیں انہوں نے پہلے بھی آلودگی کے سلسلے میں اپنی آواز اٹھائی ہے اورایک بار انہوں نے دیوالی پر پٹاخے نہ جلانے کی بھی اپیل کی تھی ۔پرینکا نے ایک بار اس بات کا انکشاف کیاتھا کہ انہیں دمہ کی بیماری ہے ۔ایسے میں انہیں زیادہ دقت بھی ہوتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.