نئی دہلی/18اگست(ایجنسی) تمام افواہوں ار چرچاؤں کے بعد آج 18 اگست کوبالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنی منگنی کا آفیشیل اناؤنسمینٹ کر دیا۔ پرینکا اور نک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر رومانٹک پوز میں ایک تصویر پوسٹ کر دی ہے۔ پرینکا کے پوسٹ کے ساتھ لکھا ہے ، دل اور روح سے پوری طرح تمہاری ۔ اس تصویر میں پرینکا اور نک نے منگنی والی ڈریس پہنی ہوئی ہے۔
منگنی کے بعد پرینکا چوپڑا نے اپنے گھر پر ایک شاندار پارٹی منعقد کی ہے جس میں بالی ووڈ کے قد آور ستارے شرکت کرتے نظر آئیں گے۔
پرینکا کے پوسٹ کے ساتھ لکھا ہے ، دل اور روح سے پوری طرح تمہاری ۔
text-align: start;">
رپورٹ سے کے مطابق ، پرینکا کے جوہو بنگلے پر رنگ سیریمنی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کیلئے ان کے گھر پر سجاوٹ بھی کی گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ منگنی سیریمنی کے بعد قریبی دوستوں اور رشتے داروں کیلئے کھانے کا بھی اپروگرام کیا گیا ہے۔ وہیں منگنی سیریمنی کے بعد دونوں کی فیملی پارٹی میں شامل ہوں گی۔