the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی/19فروری(ایجنسی) پریا پرکاش وریئر اپنے خلاف مقدمات واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ پہنچی - پریا کی فلم ''اورو ادار لو'' کے ایک گانے نے محض 24 گھنٹوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرکے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

واضح رہے کہ گانے کی مخالفت میں جنوبی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں پریا پرکاش وریئر اور فلم کی ٹیم پر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پریا پرکاش کے صلاح کار نے عدالت عظمی میں عرضی داخل کرکے معاملے کی سماعت جلد کرنے کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ معاملے کی سماعت چیف جسٹس دیپک



مشرا کی قیادت والی بنچ کرے گی۔ واضح رہے کہ حیدرآباد کے ساتھ ساتھ مہاراشٹرا میں بھی فلم ہدایت کار اور پریا کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔


واضح رہے کہ متنازعہ گانا ایک آڈیٹوریم میں گایا جاتا ہے اور یہ پیغمبر اسلام اور حضرت خدیجہ کی شادی کے بارے میں ہے۔
لیکن حیدرآباد میں شکایت درج کرانے والوں کا کہنا ہے کہ اس گانے سے پیغمبر کی شان میں گستاخی ہوتی ہے۔

دوسری جانب فلم ساز عمر لولو کا کہنا ہے کہ یہ گانا پیغمبر اسلام کی شادی کے بارے میں ہے اور اس میں کوئی توہین آمیز بات نہیں ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.