نئی دہلی/11مارچ(ایجنسی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پیر کو 2019 کے لیے یہاں راشٹرپتی بھون میں پدم بھوشن اور پدم شری ایوارڈ دیے، قادرخان کوآرٹ کے میدان میں تعاون دینےکے لئے بعد ازمرگ پدم شری سے سرفرازکیا گیا۔ واضح رہے کہ یکم جنوری 2019 کو قادرخان کا طویل بیماری کے بعد کناڈا میں انتقال ہوگیا تھا۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے میوزک کمپوزراورسنگر شنکرمہادیون کو پدم شری اعزازسے نوازا۔ اس اعزاز کے لئے نام آنے پرشنکرکا کہنا تھا 'میں حقیقی طورپربہت ہی قابل احترام محسوس کررہا ہوں کہ
مجھے ہندوستانی حکومت کے ذریعہ یہ اعزاز دیا جارہا ہے۔ یہ ملک کا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیا میں اس قابل ہوں، لیکن ہاں میں یقینی طورپرخوش ہوں'۔
بالی ووڈ ادا کارمنوج واجپئی کو آرٹ کے میدان میں تعاون دینے کے لئے پدم شری سے نوازا گیا۔ منوج واجپئی کی گنتی بالی ووڈ کے سب سے ذہین اداکاروں میں ہوتی ہے۔ منوج واجپئی کو فلم 'ستیا' سے شہرت ملی تھی۔
ڈانسر، کوریوگرافر، اداکار اورڈائریکٹر پربھو دیوا کو آرٹ اور ڈانس میں قابل تعریف کام کے لئے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔