ممبئی، 3 جنوری (یو این آئی) ہندی اور بنگالی فلموں کے مشہور اداکار پردیپ کمار کو ایک ایسے اداکار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے 1950 اور 60 کی دہائی میں اپنے تاریخی کرداروں کے ذریعہ ناظرین کو محظوظ کیا۔
اس زمانے میں فلم سازوں کو
اپنی فلموں کے لئے جب بھی کسی بادشاہ، شہنشاہ، پرنس یا نواب کے کردار کی ضرورت ہوتی تھی تو وہ پر دیپ کمار کو یاد کیا کرتے تھے۔
ان کی دلکش اداکاری سے آراستہ فلم انار کلی، تاج محل، بہو بیگم اور چتر لیکھا جیسی بے شمار فلموں کو ناظرین آج بھی نہیں بھولے ہیں۔