ممبئی،26دسمبر(یواین آئی)جنوب ہندوستانی فلموں کے سپراسٹار پربھاس نے ایک فلم میں رنبیر کپور کی جگہ لےلی ہے۔
باہوبلی سے مقبول ہوئے پربھاس اب بالی ووٹ فلم ہدایت کار اور فلم سازوں کی پہلی پسند بن گئےہیں۔ ایسی خبریں ہیں کہ پربھاس نے ایک فلم میں رنبیر کپور کی
جگہ لے لی ہے اور رنبیر کو ملنے والے پروجیکٹ کو اپنے نام کرلیاہے۔ ایسی خبریں ہیں کہ سندیپ وانگا کی ہدایت میں بننے والی فلم’ڈیول‘ میں پربھاس نے رنبیر کپور کی جگہ لے لی ہے۔
واضح رہے کہ پربھاس اب بالی ووڈ فلموں میں قدم رکھ چکے ہیں اور انہیں پسند بھی کیاگیاہے۔