the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 11 فروری (یو این آئی) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور پوجا ہیگڈے کی جوڑی پردہ سمیں پر دکھائی دے سکتی ہے۔

گزشتہ دنوں سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کا اعلان کیا تھا جس سے ان کے شائقین کافی پرجوش ہیں۔
ساجد ناڈیاڈ والا اس فلم کو پروڈیوس کرنے کے ساتھ اس کی اسکرپٹ بھی لکھ رہے ہیں۔
ساجد نے بتایا کہ رتیک روشن کے اپوزٹ فلم ’موہن جوڈاڑو‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والي پوجا ہیگڈے پہلی بار سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

ساجد نے کہا ’’حال ہی میں ’ہاوس فل ۔
4 میں پوجا کے ساتھ کام کرنے کے بعد ہمیں محسوس ہوا کہ اس فلم کے لئے وہ پرفیکٹ ہیں اور اسکرین پرفارمینس غضب کی ہے۔
سلمان کے ساتھ



ان کی جوڑی اچھی لگے گی جو کہانی میں نیا پن لائے گی”۔

کہا جارہا ہے کہ یہ ایک فیملی ڈرامہ فلم ہوگی جس کی ہدایت فرہاد سام جی دیں گے ۔
یہ فلم 2021 عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
ساجد نے کہا ’’سلمان کی فلم ’جڑواں‘ پہلی مرتبہ عید کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی اور میری ہدایت میں بنی ’کک‘ بھی عید پر ہی ریلیز ہوئی تھی‘‘۔

اس فلم کی شوٹنگ اکتوبر میں شروع ہونے سے قبل سلمان اور پوجا کے ایک ساتھ متعدد ورکشاپ بھی کرائے جائیں گے تاکہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہموار ہوجائیں۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس فلم میں سلمان ایک نئے گیٹ اپ میں نظر آئیں گے جبکہ پوجا کا کردار ایک چھوٹے شہر کی لڑکی کا ہوگا جو سلمان کے کردار سے بالکل مختلف ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.