ممبئی، 9 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار سدھانشو سریہ کی فلم ’’ثنا‘‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔
پوجا بھٹ نے سال 2020 میں فلم 'سڑک۔
2' سے کم بیک کیا تھا۔
پوجا بھٹ نے ایک اور فلم سائن کی ہے۔
پوجا بھٹ سدھانشو سریہ کی فلم ثنا میں کام کرتی نظر آئیں گی۔
اس فلم میں رادھیکا مدان کا بھی اہم کردار ہے۔
پوجا بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سدھانشو سریا کے
ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔
پوجا بھٹ کاکہناہے ’’میں بہت خوش ہوں کہ سدھانشو سریہ نے مجھے اس اہم فلم کا حصہ بنایا جس میں خواتین کی حقیقی زندگی کو دکھایا گیا ہے اور اس طریقے سے نہیں جیسا کہ دنیا ان کے بارے میں سوچتی ہے ۔
اہم بات یہ ہے کہ رادھیکا مدان نے گزشتہ ماہ مارچ میں ممبئی میں فلم 'ثنا' کی شوٹنگ شروع کی تھی۔
فلم میں رادھیکا مدان اور پوجا بھٹ کے علاوہ سوہم شاہ اور شیکھا تلسانیا بھی نظر آئیں گے۔