the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،19جنوری(یواین آئی)آج یہاں جنوبی ممبئی میں واقع فلمز ڈیویزن کے احاطہ میں ایک صدی پر محیط پہلے فلم میوزیم (این ایم آئی سی)کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے فلموں کو ایک 'خاموش طاقت ' قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلمیں عوام کے ذہنوں پر اثرانداز ہونے،اپنے خیالات کو دوسروں تک پہنچانے اور معاشرے کی اصلاح کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی وکامر انی کے لیے بھی اہم ترین ذریعہ ہے ۔ اورکہا کہ فلمیں خیالات کوتبدیل کرنے اور سوسائٹی پر اثرڈالنے میں کارگرثابت ہوتی ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ فلمیں سماجی تبدیلیوں کی شناخت ہوتی ہیں اور مستقبل کی ترقی کی صامن بن چکی ہیں اور ان کی مددسے ہم آہنگی اور بھائی چارہ بڑھاتی ہیں اور ملک ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر مختلف ہزاروں زبانوں اور بولیوں کو قریب لاتی ہیں تہذیب وتمدن کے فروغ اور سیاحت کے لیے بھی مددگار ثابت ہورہی ہیں جبکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں ۔اور قومی ترقی کے لیے بھی ان کی خدمات کو نظرانداز نہیں



کیا جاسکتا ہے۔


وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستانی فلمیں بیرونی ملک ہمارا آئینہ ہیں اور ان کی مددسے عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ہے ،فلموں ،میوسقی ،نغموں اور اداکاروں وفن کاروں نے متعددممالک کے عوام پر اثر کیا ہے ۔ملک میں بھی چھوٹے شہروں کے نوجوانوں نے بھی فلمی صنعت میں اپنا ایک مقام بنانا شروع کردیاہے ،اور یہ تبدیلی کی علامت ہے۔ان سے مسائل حل ہوتے ہیں اور لاکھوں مسائل کے کروڑوں حل پائے جاتے ہیں،لیکن انہیں حل کرنے کا جدبہ پیدا ہوا اور یہی نیا ہندوستان ہے۔انہوں نے ہندوستانی فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی ویزن سرئیلوں کا بھی ذکرکرتے ہوئے خصوصی طورپر 'ساس بھی کبھی بہوتھی'اور 'رامائن 'کے بارے میں کہاکہ ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرونی ملک میں مقبول ہیں جہاں غیرملکی ہندوستان کی عام زندگی سے متعارف ہوتے ہیں اور اسے پسند کرتے ہیں۔جبکہ سماجی پیغام دینے والی فلم 'ٹوائیلٹ 'کو بھی پسند کیا جاتا ہے اور فلموں نے ٹیکنالوجی ،سائنس اورطریقہ کارجیسی کئی سطح پر اس عرصہ میں ترقی کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.