: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/17ڈسمبر(ایجنسی) فلپائن کی کیٹریونو ایلسا گرے (Catriona Elisa Gray) کے سر پر مس یونیورس 2018 کا تاج سجا۔ مقابلہ میں جنوبی افریقہ کی مدمقابل فرسٹ رنر اپ اور وینزویلا کا سکنڈ رنر اپ رہی۔ ہندوستان کی نیہل (Nehal Chudasama) رنر اپ کے 20 میں بھی نہیں پہنچ سکی۔ لال رنگ کے ہائی سلٹ گاؤن میں مس یونیورس کا تاج سر پر پہنی گرے کافی خوش نظر آرہی تھیں۔ مس یونیورس 2017 ڈیمی لے نیل پیٹرس نے انہیں تاج پہنایا۔ مس یونیورس 2018 کے مقابلے میں حصہ لیے رہی ہندوستان کی نیہل رنراپ 20 سے باہر ہوگئی۔ ممبئی کی رہنے والی 22 سال کی نیہل 67 ویں مس یونیورس مقابلہ میں 94 حسیناؤں میں شامل تھی۔ فلپائن کی کیٹریونو سے مس یونیورس 2018 کے لیے آخری سوال پوچھا گیا کہ اپنی لائف آپ نے سب سے اہم چیز کیا سیکھی؟ اور ایک مس یونیورس کے طور میں کس طرح سے اسے اپنی زندگی میں لاگو کیا؟ اس پر گرے نے جوا ب دیا کہ میں نے منیلا کی بستیوں میں بہت کام کیا ہے اور وہاں کی زندگی کافی غریبی اور دکھ سے بھرا ہوا ہے۔ میں نے یہاں سے سیکھا کہ کیسے اس میں خوبصورتی دیکھی جاسکتی ہے۔