ممبئی، یکم اپریل (یو این آئی ) ممبئی کی مقامی عدالت نے آج یہاں فرقہ وارانہ ٹویٹس کرنے کے معاملے میں اداکارہ پائل روہتگی کے خلاف تحقیقات کئے جانے کا حکم جاری کیا ہے
اندھیری کی مجسٹریٹ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی ہیکہ وہ اداکارہ کی جانب سے کئے گئے متعدد ٹویٹر کا مطالعہ کریں اور عدالت میں ایک رپورٹ پیش کریں کہ آیا جن پیغامات کے تعلق سے شکایت کی گئی ہے اس سے کسی کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں
۔
اداکارہ کے خلاف شہر کے ایک وکیل علی کاشف خان دیشمکھ نے مقامی عدالت میں ایک شکایت درج کروائی تھی اور عدالت کو بتلایا کہ پائل نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر متعدد مرتبہ ایک مخصوص فرقے کو نشانہ بناتے ہوئے تضحیک آمیز پیغامات روانہ کئے ہیں ۔
ایڈوکیٹ دیشمکھ نے عدالت کو بتلایا کہ اس سلسلے میں جب انہوں نے مقامی پولیس میں شکایت درج کروائی تو پولیس نے اطمینان بخش کاروائی نہیں کی اور نہ ہی ایف آئی آر درج کی۔