ترواننت پورم ، 6 دسمبر (یو این آئی) کیرالہ میں منعقد ہونے والے 29 ویں بین الا قوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف کے) میں فلمساز پائل کپاڈیہ کو اسپرٹ آف سنیما ایوارڈ سے
نوازا
جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنارائی و جین نشا گندھی آڈیٹوریم میں 20 دسمبر کو اختتامی تقریب کے دن فاتحین کو انعامات سے نوازیں گے۔ یہ ایوارڈ پانچ لاکھ روپے کی نقدر قم اور ایک یاد گار پر مشتمل ہے۔