the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،8جولائی(ایجنسی)مشہوراداکارہ parineeti-chopra پرینیتی چوپڑا اپنی بہن پرینکا چوپڑا priyanka-chopra کے ساتھ ایکشن ڈرامہ فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔ پرینیتی چوپڑا اور پرینکا چوپڑا ایک دوسرے کی بہن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی اچھی دوست بھی ہیں۔

دونوں ہمیشہ ہی ایک دوسرے کے کریئر کے سلسلے میں معاون رہی ہیں۔ حال ہی میں پرینیتی نے اپنے ٹویٹر پیج پر ’آسک پرینیتی چوپڑا‘سیشن شروع کیاتھا۔ اس سیشن میں انہوں نے پرینکا کے ساتھ فلم کرنے کے بارے میں بتایا۔ ان میں سے ایک فین نے پوچھا کہ کون سے ایسی



فلم ہے جس میں وہ اپنی بہن پرینکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔

پرینیتی نے کہا کہ وہ ممی دیدی(پرینکا چوپڑا)کے ساتھ ایکشن ڈرامہ میں اسکرین شیئر کرنا چاہیں گی جس میں دونوں بہن گانا گاسکیں۔ پرینیتی اس سال ریلیز ہوئی فلم کیسری میں نظر آئیں تھیں۔
فلم میں انہوں نے اکشے کمار کی بیوی کا کردار اداکیاتھا۔ فلم نے باکس آفس پر اچھا کاروبار کیاتھا۔ پرینیتی جلد ہی فلم جبریا جوڑی میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ پرینیت سائنا نہوال کی بایوپک میں بھی نظر آئیں گی۔



اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.