the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 16 نومبر (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑہ بیڈمنٹن اسٹار کھلاڑی سائنا نہوال کی بایوپک کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی ہیں۔

پرنیتی گزشتہ کئی دنوں سے بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال کی سوانح کی شوٹنگ میں مصروف تھیں ، حالانکہ انہیں گردن میں چوٹ کی وجہ سے شوٹنگ روکنی پڑی۔
ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ جانکاری شیئرکرتے ہوئے لکھا ’’میں اور سائنا کی ٹیم نے اس بات کا پورا خیال رکھا تھا کہ کہیں میں زخمی نہ ہوجاؤں لیکن میں زخمی



ہوگئی‘‘۔

پرنیتی نے کہا ’’میں مکمل طور پر آرام کررہی ہوں اور اسی کے ساتھ خود کو ایک مرتبہ پھر سے بیڈمنٹن کھیلنے کے لئے تیار کررہی ہوں ۔

 

انہوں نے اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ان کے گلے میں پٹی لگی ہوئی ہے‘‘۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سائنا نہوال کی سوانح میں پہلے شردھا کپور کام کررہی تھیں اور فلم کا فرسٹ لک پوسٹر پر ریلیز کردیا گیا تھا لیکن بعد میں شردھا فلم سے باہر ہوگیئں اور اس کے بعد اس فلم کے لئے پرنیتی کو کاسٹ کیا گیا۔
اس فلم کا نام سائنا ہوگا اور یہ فلم آئندہ برس ریلیز ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.