the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 29 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار پریش راول اپنی بااثر اداکاری سے تقریبا چار دہائی سے ناظرین کو مسحور کر رہے ہیں بالی ووڈ میں آنے سے قبل ان کی خواہش تھی کہ وہ انجینئر بنیں۔

پریش راول کی پیدائش 30 مئی 1950 کو ہوئی۔
22 سال کی عمر میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ ممبئی آگئے اور سول انجینئر کے طور پر کام حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنے لگے. انہی دنوں ان کی اداکاری کو دیکھ کر کچھ لوگوں نے کہا کہ وہ اداکار کے طور پر زیادہ کامیاب ہو سکتے ہے. پریش راول نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1984 میں آئی فلم ہولی سے کیا۔
اسی فلم سے عامر خان نے بھی اداکار کے طور پر اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی. اس فلم کے بعد پریش راول کو حفاظت، دشمن کا دشمن. لوری اور بھگوان دادا جیسی فلموں میں کام کرنے



کا موقع ملا لیکن ان سے انہیں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔

 


سال 1986 میں پریش راول کو راجندر کمار کی فلم نام میں کام کرنے کا موقع ملا۔
سنجے دت اور کمار گورو کے اس فلم میں اہم کردار تھے ۔
اس فلم میں پریش راول نے کھلنایک کا کردار ادا کیا ۔
فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی اور وہ کھلنایک کے طور پر کسی حد تک اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے۔
اس فلم کی کامیابی کے بعد پریش راول کو کئی بہترین فلموں کی پیشکش ملنی شروع ہو گئی جن میں مرتے دم تک، سونے پہ سہاگا، خطرروں کے کھلاڑی، رام لكھن، قبضہ ، جیسی بڑے بجٹ کی فلمیں شامل تھی. ان فلموں کی کامیابی کے بعد پریش راول نے کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھو لیا اور اپنی اداکاری کا جوہر دکھا کر ناظرین کے پسندیدہ اداکار بن گئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.