ممبئی/20جنوری(ایجنسی) بالی کے معروف اداکار اور بی جے پی رکن پریش راول نے اپنی کامیابی کا سہرا سلیم خان اور ان کے بیٹے سلمان خان کو دیا ہے۔
پریش راول نے اپنی پہلی ہٹ فلم نام کے اسکرپٹ رائٹر سلیم خان اور ٹائیگر زندہ ہے جیسی بڑی فلموں کے لئے ان کے بڑے بیٹے سپر اسٹار سلمان خان کو اس کا سہرا
دیا ہے۔
ٹائیگرزندہ ہے میں پریش راول نے انڈرورلڈ ایجنٹ فردوس کا کردار ادا کیا ہے۔
پریش راول نے ٹوئیٹ کرکے کہا کہ سلیم خان صاحب نے مجھے میرے کیرئر کی پہلی ہٹ فلم (نام) دی اور بیٹے سلمان خان نے اب تک کی سب سے بڑی ہٹ فلم (ٹائیگر زندہ ہے) دی۔