ممبئی، 16 مئی (یو این آئی ) موسیقی کی دنیا میں پنکج ادھاس ایک ایسے غزل گلوکار ہیں جو اپنی گائیکی سے گزشتہ چار دہائیوں سے اپنے مداحوں کو مسحور کرتے آئے ہیں پنکج کی پیدائش 17 مئی 1951 کو گجرات کے راجکوٹ کے قریب جیت پور میں ایک زمیندار گجراتی خاندان میں ہوئی۔
ان کے بڑے بھائی منهر ادھاس معروف گلوکار ہیں۔
گھر میں موسیقی
کا ماحول تھا لہذا پنكج کی دلچسپی بھی موسیقی کی جانب ہو گئی۔
محض سات برس کی عمر سے ہی پنکج گانا گانے لگے۔
ان کے اس شوق کو ان کے بڑے بھائی منهر نے پہچان لیا اور اس راہ پر چلنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
منهر اکثر موسیقی سے منسلک پروگرام میں حصہ لیا کرتے تھے۔
انہوں نے پنکج کو بھی اپنے ساتھ شامل کر لیا۔