: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/19اپریل(ایجنسی) پاکستان میں کئی فلمیں کرچکے پاکستانی ایکٹر علی ظفر پر پاکستان کی ہی سنگر وہ اداکارہ میشا شفیع نے جنسی ہراساں کا الزام لگایا ہے-
ان کا کہنا تھا کہ یہ سب اس وقت میرے ساتھ ہوا جب انڈسٹری میں میرا نام تھا اور میں 2 بچوں کی ماں تھی۔
میشا شفیع کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے مجھے شدید صدمہ پہنچا ہے، علی ظفر کو میں کئی سالوں سے جانتی ہوں اور ان کے ساتھ کئی بار
پرفارم بھی کیا لیکن ان کے رویے اور شخصیت نے مجھے دھوکا دیا تاہم میں جانتی ہوں کہ میں اکیلی نہیں ہوں۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں آج اس وجہ سے بول رہی ہوں کیوں کہ میرا ضمیر مجھے مزید خاموش رہنے کی اجازت نہیں دیتا، اگر یہ میرے ساتھ ہوسکتا ہے تو کسی بھی خاتون کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی خاتون جنسی ہراسانی سے محفوظ نہیں، ہمارے معاشرے میں اس مسئلے پر بات کرنے سے لوگ ہچکچاتے ہیں اور اسی وجہ سے جنسی ہراسانی کو پھلنے پھولنے کا موقع ملتا ہے۔