ممبئی/4مارچ(ایجنسی) پرینکا چوپڑا کو آئی اے ایف کو اسپورٹ کرنا پاکستان کو پسند نہیں آیا، ایسے میں اب پاکستان کی طرف سے آن لاچن درخواست ڈالی گئی ہے، جس میں انہیں UNICEF یونیسیف کے گڈول سفیر کے عہدے سے ہٹانے کی مانگ کی جارہی ہے، پرینکا چوپڑا یونائیٹڈ نیشنس چلڈرین فنڈس فار چائلڈ رائٹس کی خیر سگالی سفیر ہیں ۔ جی ہاں آپ کو بتادیں کہ پاکستان میں سرحد پر حملہ کرنے کو لیکر فضافئیہ کو مبارکباد دینے پر اداکارہ پرینکا چوپڑا کو یونیسفی کے گڈول سفیر کے عہدے سے ہٹانے کی مانگ کی گئی ہے.
پرینکا چوپڑا نے 26 فروری کی ہی رات کو تقریبا 11.24 بجے جے ہند ٹویٹ کیا تھا ، جس کے بعد سے ہی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ پرینکا کو اس عہدہ سے ہٹایا جائے ۔ دعوی کیا جارہا ہے کہ پرینکا جنگ کیلئے خوش ہیں ، ایسے میں یونیسیف انہیں اس عہدہ پر برقرار نہ رکھے ۔