نئی دہلی/18نومبر(ایجنسی) ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کی شکار فلم 'پدماوتی' کی تھیئٹروں میں پیش کش ملتوی ہونے کی خبروں کو بے بنیاد بتاتے ہوئے اس کے فلم سازوں نے کہا کہ فلم طے شدہ تاریخ یعنی یکم دسمبر کو ہی ریلیز ہوگی۔
فلم کے پروڈیوسر وائی کوم 18پکچرس کے چیف
ایگزیکیوٹو افسر اجیت اندھارے نے سوشل میڈیا پر کہا،'پدماوتی کی ریلیز ملتوی ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
'
بھنسالی پروڈکشن کے ساتھ '6پدماوتی'کی کو پروڈیوسر کمپنی اور ملک بھر میں ڈسٹریبیوشن سے منسلک کمپنی بھنڈارے نے ٹویٹ کیا 'ہم کچھ بھی نہیں چھپا رہے اور مشتعل طبقے کو فلم دکھانے کےلئے تیار ہیں۔