ممبئی/14فروری(ایجنسی) بالی ووڈ کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر کا کہنا ہے کہ ان کی آئندہ فلم 'بھارت' کے لئے ابھی صرف سلمان خان کو کاسٹ کیا گیا ہے ۔
خیال تھا کہ فلم بھارت کے لئے سلمان کے ساتھ کیٹرینہ کیف اور بابی دیول کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ علی عباس ظفر نے ان افواہوں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ بابی ڈول اور کیٹرینہ کیف بھی اس فلم میں ہوسکتے
ہیں۔
علی عباس ظفر نے ٹویٹ کیا 'بھارت کے لئے صرف سلمان خان کو لیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سلمان اور ظفر تیسری دفعہ ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ قبل ازیں دونوں نے 'سلطان اور ٹائیگر زندہ ہے' میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ 'بھارت' 2014 کی جنوبی کوریا ئی فلم 'اوڈ ٹو مائی فادر' کا ایک باضابطہ ورژن ہے۔ اس کی شوٹنگ ہندستان میں پنجاب اور دہلی کے علاوہ ابو ظہبی اورا سپین میں بھی ہو گی۔ بھارت 2019 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔