the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/7اگست(ایجنسی) اداکار اوم پوری کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہا ہے جسے انکا آخری انٹرویو بتایا جارہا ہے، اوم پوری نے یہ انٹرویو دسمبر 2016 میں دیا تھا اسکے قریب ایک ہفتہ بعد 6 جنوری 2017 کو انکا انتقال ہوگیا تھا، وہ اپنے گھر میں کچن کے پاس مردہ پائے گئے تھے، 66 سال کے اوم پوری کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک تھی، اوم پوری کا جو انٹرویو وائرل ہورہا ہے وہ انہوں نے اپنی آخری فلم "Lashtam Pashtam" کے تناظر میں دیا تھا.

فلم کے لیے کم کی تھی فیس، حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فلم کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ جب انہوں نے اوم پوری کو فلم کی اسکرپٹ



سنائی تو انہیں کہانی اتنی پسند آئی کہ کہ انہوں نے فیس کم کرنے کو تیار ہوگئے، ڈائریکٹر نے یہ بھی بتیا تھا کہ انکی فلم میں 
اتحاد اور بھائی چارہ کا پیغام دیا گیا ہے، فلم ہندوستان اور پاکستان کے رہنے والے دو لڑکوں کی دوستی پر مبنی ہے.

فلم " لستھم پستھم " میں اوم پوری نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم کو لے کر اوم پوری نے کہا تھا، میرا کردار اپنے آپ ہی لوگوں کو ایک خاص میسیج دیگا۔ مانو نے اتنی اچھی کہانی لکھی ہے۔ لوگ اسے دیکھیں گے تو سمجھیں گے کہ ہم لوگ بے فضول کی لڑائی لڑ رہے ہیں"۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.