: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 10 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھر و چانے حال ہی میں دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس پروگرام میں نصرت بھر و چانے بڑی گرمجوشی اور سمجھ بوجھ کے ساتھ ہندوستانی سنیما کی بدلتی ہوئی شکل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے خصوصی ملاقات بھی کی۔ انہوں نے
اسرائیل کے تنازع کے دوران انہیں اور دیگر شہریوں کو بحفاظت واپس لانے میں مدد کرنے کے لئے مسٹر مودی کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کیا۔ اس ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان ہلکی پھلکی گفتگو بھی ہوئی۔ نصرت نے مسٹر مودی سے کہا، میں صرف آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی تھی۔ جب مسٹر مودی نے پوچھا کہ کیا وہ گجراتی بول سکتی ہیں تو نصرت نے جواب دیا، میں وڈو درا سے ہوں اور گجراتی ہوں۔