: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/26نومبر(ایجنسی) لکی علی موسیقی کی دنیا میں اپنے بہترین گانوں کی بدولت ایک الگ پہچان رکھتے ہیں اور وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں. ان کے گائے گانوں جیسے 'او صنم'، 'کبھی ایسا لگتا ہے'، 'انجانی راہوں میں'، 'نہ تم جانو نہ ہم'، 'آ بھی جا' وغیرہ کو لوگوں نے خوب پسند کیا ہے. حال ہی میں، لائیو پرفارمنس دینے نوئیڈا آئے لکی نے می ٹو مہم پر کھل کر بات کی، میڈیا سے بات کرتے ہوئے
انہوں نے جنسی ہراسانی کا شکار ہوئے خواتین کے اتنے سالوں بعد منہ کھولنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب یہ ہوا تو انہوں نے منہ کیوں نہیں کھولا، مشہور کامیڈین محمود علی کے بیٹے لکی نے موسیقی میں آنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر میڈیا سے کہا، جیسے میرے والد کامیڈین بنے، ویسے میں موسیقی میں بھرتی ہوا، موسیقی سے سب کا لگاؤ ہوتا ہے اور مجھے بھی لگاؤ ہے، یہی لگاؤ مجھے موسیقی کی دنیا میں لے آیا.