the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 21 جنوری(یواین آئی) سپریم کورٹ نے ویب سیریز’مرزاپور‘ کے متنازعہ موادکو ہٹانے سے متعلق درخواست پر پروڈیوسراور امیزون پرائم ویڈیو سے جمعرات کو جواب طلب کیا چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی صدارت والی بنچ نے سجیت کمار سنگھ کی درخواست کی مختصرسماعت کے بعد مرکزی حکومت، ایکسیل انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لیمٹیڈ اور امیزون پرائم ویڈیو کو نوٹس جاری کئے۔ وکیل ونے کمارداس کے توسط سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس ویب سیریز میں اترپردیش کے ضلع مرزاپورکی غلط شبیہ دکھائی گئی ہے۔
درخواست کے مطابق،، مرزاپور کی ثقافتی قدر کافی بہتر ہے لیکن 2018 میں ایکسیل انٹرٹینمنٹ نے نو ایپیسوڈ کی مرزاپور نامی ایک ویب سیریز لانچ کی، جس میں انہوں نے مرزاپور کو غیرقانونی



سرگرمیوں والا شہر دکھایا ہے، جو ضلع کی شبیہ خراب کرتا ہے۔ عدالت نے اس کے لئے اوٹی ٹی پلیٹ فارم اور ویب سیریز کے پروڈیوسروں سے جواب طلب کیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ مرزاپور کی تقریباً 30 لاکھ آبادی اور بہترین ثقافت کی توہین ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو کسی شہر کی تاریخی اور ثقافتی اقدار کی ناقص تصویرکشی پر روک لگانے کے لئے کچھ رہنماخطوط بنانے چاہیے۔ مرزاپور ایک ایسا مقام ہے جہاں گنگا ندی وندھیہ رینج سے ملتی ہے۔
اس سے قبل اترپردیش کے ضلع مرزاپور میں ویب سیریز کے پروڈیوسر اور’امیزون پرائم‘ کے خلاف معاملہ درج کیاجاچکا ہے۔ پولیس رپورٹس کے مطابق، کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ایک اروند چترویدی نامی شخص کے ذریعہ معاملہ درج کرایاگیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.