the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 14اکتوبر (یو این آئی) بالی وو ڈ اداکار نورا فتحی منی لانڈرنگ کے ایک معاملہ میں اپنا بیان درج کرانے کے لئے جمعہ کو یہاں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر میں پیش ہوئیں ذرائع نے بتایا کہ سریش چندرشیکھر رشوت معاملہ میں جانچ کے لئے ایجنسی نے نورا کو سمن بھیجا تھا اور ایجنسی 200کروڑ روپے کے منی لانڈرگ کے معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ اس معاملہ میں ایجنسی نے نورا کے علاو ہ جیکلین فرنانڈیس کو بھی سمن بھیجا تھا اور جیکلین کو جمعہ کو دفتر میں پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔
ایجنسی اس بات کی بھی جانچ کررہی کہ کہیں اس رقم کی بیرون ملک سرمایہ کاری تو نہیں کی



گئی ہے۔ اس میں رشوت کا اہم ملزم سریش چندرشیکھر ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سریش اور اس کی بیوی کے گھروں اور دفاتر پر بھی چھاپے مارے ہیں اور ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس معاملہ میں بالی ووڈ اداکاروں کا سرگر م کردار بھی سامنے آیا ہے۔
یہ معاملہ دہلی اقتصادی جرائم ونگ کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر پر مبنی ہے اور چندر شیکھر کروڑ روپے کے اس ریکٹ میں اہم ملزم ہے۔ اس سے پہلے اس منی لاڈرنگ معاملے میں چندرشیکھر سے بطور گواہ پوچھ گچھ کی گئی تھی اور نورا سے اگست مے پہلے بھی چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی اور منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اس کا بیان درج کیا گیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.