ممبئی، 12اکتوبر (یو این آئی) ہندی سنیما میں نروپا رائے کو ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے کہ جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے ماں کے کردار کو ایک نئی جہت عطا کی نروپا رائے اصلی نام کوکیلا تھ ان کی پیدائش 4 جنوری 1931 کو گجرات کے بلساڑ میں ایک متوسط گھرانے میں ہوئی ان کے والد ریلوے میں ملازم تھے نروپا رائے نے چوتھی جماعت تک تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد ان کی شادی ممبئی میں کمل رائے سے ہوگئی شادی کے بعد نروپا رائے بھی ممبئی آگئیں۔
انہیں دنوں فلمساز و ہدایت کار بی ایم ویاس اپنی نئی فلم رنک دیوی کے لئے نئے چہروں کی
تلاش میں تھے۔
انہوں نے اپنی فلم کے لئے نئے اداکاروں کے لئے ایک اخبار میں اشتہار دیا. نروپا رائے کے شوہر فلموں کے بے حد شوقین تھے اور اداکار بننا چاہتے تھے۔
کمل رائے اپنی بیوی کے ہمراہ بی ایم ویاس سے ملنے گئے اور اداکار بننے کی خواہش ظاہر کی لیکن بی ایم ویاس نے یہ کہہ کر صاف انکار کردیا کہ ان میں اداکار جیسی کوئی خصوصیت نہیں ہے۔
لیکن اگر وہ چاہیں تو ان کی بیوی کو فلم میں اداکارہ کے طور پر کام مل سکتا ہے۔
اسی طرح فلم رنک دیوی نے نروپا رائے 150 روپے ماہانہ پر کام کرنے لگی لیکن بعد میں انہیں اس فلم سے الگ کردیا گیا۔