ممبئی، 13 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے ماچو ہیرو ودیوت جاموال کی فلم ’کمانڈو: اے ون مین آرمی‘ کی ریلیز کے نو سال مکمل ہوگئے ہیں۔
ودیوت جاموال کی فلم کمانڈو: اے ون مین آرمی نے ریلیز کے نو سال مکمل کر لیے ہیں۔
اس موقع پر ودیوت جاموال نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا
شکریہ ادا کیا ہے۔
ودیوت جاموال نے کہا ’’میں سامعین کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے 'کمانڈو: اے ون مین آرمی' کو اپنا پیار دیا۔
ایک ہیرو وہ ہے جو لوگوں کو بہتر بننے کی ترغیب دے اور کرن کے کردار نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔
میرے لیے اس فلم میں سب سے بڑی کشش ایکشن سیکوئنس اور زبردست اسٹنٹ تھے‘‘۔