ممبئی،19 مارچ (ذرائع) بگ باس میں نظر آچکی اداکارہ نکی تمبولی کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے- اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ معلومات دی ہے- نکی نے بتایا ہے کہ آج صبح صبح ہی پتہ چلا ہے کہ کورونا مثبت ہے-
سوشل میڈیا پر نکی نے لکھا ہے، آج صبح ہی پتہ چلا ہے کہ میں کورونا مثبت ہوں، میں نے خود کورنٹائن کرلیا ہے اور اصولوں پر عمل کررہی ہوں- ڈاکٹر نے جو صلاح دی ہے ویسا دوا کررہی ہوں-
اداکارہ نے مزید لکھا ہے ، "حال ہی کے دنوں میں جو لوگ بھی میرے رابطے میں آئے ہیں وہ اپنا ٹیسٹ کرا لیں-