the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 19 جون (یو این آئی) بالی ووڈ کے جونیئر بی ابھیشیک بچن کی آنے والی ویب سیریز 'بریتھ: ان ٹو شیڈوز‘ کا نیا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔

ابھیشیک بچن سائیکلوجیکل کرائم تھرل ’بریتھ: ان ٹو دی شیڈوز‘ سے اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کررہے ہیں۔
گذشتہ ہفتے ایمیزون اوریجنل ’بریتھ: ان ٹو دی شیڈوز‘ کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس سیریز میں امت سادھ ایک بار پھر سینئر انسپکٹر کبیر ساونت کے کردار کو دوہراتے ہوئے نظر آئیں گے۔
10 جولائی 2020 کو ریلیز کے لئے تیار ایمیزون اوریجنل میں مشہور اداکار نتھیا مینن اور سیامی کھیر بھی مرکزی کردار میں ہیں۔
سیریز میں ابھیشیک بچن کا فرسٹ لک ڈارک اور سخت مزاج ظاہر کرتا ہے ، جہاں وہ ایک گمشدہ بچے کے پوسٹر کے ساتھ



سنجیدہ لک میں نظر آرہے ہیں۔
اپنے اس فرسٹ لک میں ابھیشیک کافی متاثر کن نظر آرہے ہیں۔
پوسٹر پر لکھا ہے ’’ایک باپ کا پیار اک جان بچا سکتا ہے....یا ایک جان لے سکتا ہے‘‘۔

فرسٹ لک کے بارے میں ابھیشیک نے کہا ’’ایمیزون اوریجنل ’بریتھ: ان ٹو ڈی شیڈوز‘ کے ساتھ میرا ڈیجیٹل آن اسکرین ڈیبیو کرنے کا جوش حال ہی میں گذشتہ جمعہ کے روز ہونے والے اعلان کے ساتھ زیادہ بڑھ گیا ہے۔
شو کی تاریخ کے اعلان کے بعد سے مجھے جو محبت اور تعاون ملا ہے اس سے نئے مداحوں سے رابطہ قائم کرنے اور بہتر ہونے کے میرے یقین کو مزید بڑھاوا ملا ہے۔
میں اپنی پہلی ڈیجیٹل سیریز لانچ ہونے پر خوش ہوں، جو دلچسپ اور انداز کی وضاحتی بیان کی ایک عمدہ مثال ہے جسے ہم اپنی سہولت کے مطابق دیکھ سکتے ہیں‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.