ممبئی، 18 فروری (یو این آئی) بالی ووڈاداکار سدھارتھ ملہوترا کی آنے والی فلم یودھا کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
ساگر آمبرے اور پشکر اوجھا کی ہدایت کاری میں بننے والی ایودھا کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے۔ سدھارتھ ملہوترا نے سوشل میڈ یا پر یودھا کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے۔
اس پوسٹر میں سدھارتھ اپنے مقصد پر
توجہ مرکوز کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ہاتھ میں بندوق لیے سدھارتھ اپنی نظریں اپنے نشانے پر جمائے ہوئے ہیں۔
فلم میں ان کا اوتار بہت ڈیشنگ لگ رہا ہے۔ اسے شیئر کرتے ہوئے سدھارتھ ملہوترا نے کیپشن میں لکھا، فوکس سیٹ ، منزل نظر میں یودھا ایک طیارہ ہائی جیک کی کہانی پر مبنی فلم ہے۔ فلم میں دکھایا جائے گا کہ طیارہ دہشت گردوں نے ہائی جیک کر لیا ہے۔