نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ، پریش راول کو نیشنل اسکول آف ڈرامہ کا نیا چیرمین مقرر کیا گیا ہے مرکزی وزیر ثقافت پرہلاد پٹیل نے جمعرات کو ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی مسٹر پٹیل نے کہا
، "ہمیں خوشی ہے کہ صدر رام ناتھ کووند نے مسٹر پریش راول کو نیشنل اسکول آف ڈرامہ کا چیرمین مقرر کیا ہے۔ ہم ان کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کی قیادت میں یہ نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔
مسٹر پریش راول کو 2014 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔