نئی دہلی، 7 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ میں نیتو سنگھ کا شمار ایسی اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے جنہوں نے 70 اور 80 کی دہائی میں اپنے کول اسٹائل اور با اثر اداکاری سے فلم بینوں کو اپنا دیوانہ بنایا۔
آٹھ جولائی 1958 کو پیدا ہونے والی نیتو سنگھ کو رقص میں کافی دلچسپی تھی۔ ام کی دیوپی کو دیکھتے ہوئے ان کی ماں راہی سنگھ نے انہیں مشہور اداکار دو جینی مالا کے رقص اسکول میں رقص سیکھنے کی اجازت دے دی۔ رقص سیکھنے کے دوران و جینتی مالا ان کے رقص کے انداز سے بہت متاثر ہوئیں
اور انہوں نے نیتو کو اپنی فلم سورج میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے کی پیشکش کی، جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔
ساٹھ کی دہائی میں نیتو سنگھ نے کئی فلموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کیا جن میں دس لاکھ ، دو رونی چار ، وارث ، گھر گھر کی کہانی، پوتر پاپی اور 1968 میں آئی
فلم دو کلیاں ، قابل ذکر ہیں۔
دو کلیاں میں نیتو نے دوہرے کردار ادا کیے تھے جسے شائقین نے کافی پسند کیا۔ فلم میں ان پر فلمایاگا یا نغمہ بچے من کے بچے ناظرین اور سامعین کے درمیان آج بھی کافی مقبول ہے۔