ممبئی 13 اکتوبر (یواین آئی) نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروزڈرگس معاملے میں بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اورسات دیگر کی ضمانت عرضی پر سماعت کرکے عدالت میں اپناجواب داخل کیا ہے این سی بی نے تین اکتوبر کواس جہاز پرچھاپا مارکر اس سلسلے میں کئی لوگوں کو گرفتار کیاتھا اس معاملے میں عدالت میں
بحث تقریباً تین بجے دوبارہ شروع ہوگی اور سینئر وکیل امت دیسائی، ستیش مانےشندے اوردیگر وکیل آراین خان کی پیروی کریں گے۔
اس درمیان شاہ رخ کی مینیجر پوجا ددلانی نے کورٹ میں عرضی داخل کرکے درخواست کی کہ آرین کے نمائندے کے طورپر انہیں سماعت کے لئے اندرجانے دیاجائے۔ درخواست پر سماعت سے قبل عدالت اس سلسلے میں حکم جاری کرے گی۔