دہلی،9 اکتوبر(اعتماد) کون بنے گا کروڑپتی کے 12ویں سیزن کا آنے والی قسط کافی مزیدار ہونے والی ہے- دراصل حال ہی میں سونی چینل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کے بی سی کا ایک پرمو ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں رانچی کی رہنے والی نازیہ نسیم نے ایک کروڑ جیت کر شو کی پہلی کروڑپتی کا خطاب اپنے نام کیا ہے-
چہارشنبہ کے دن کے بی سی کی کنٹیسٹنٹ نازیہ نسیم سبھی
مصیبتوں کو پار کرکے کے بی سی سیزن 12 کے پہلے ہی کروڑپتی کے طور پر تاریخ رقم کی ہے- نازیہ، جو رانچی جھارکھنڈ کی مقامی ہے- اور فی الحال وہ دہلی میں رہ کر نوکری کرتی ہے-
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتےہ یں کہ نازیہ نے ایک کروڑ کے سوال کا جواب دے دیا ہے- اور اب وہ 7 کروڑ کے سوال پر اپنی قسمت آزمانے کے بارے میں سوچ رہی ہے- کیا وہ 7 کروڑ جیت پائے گی یہ تو وقت بتائے گا-