: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی/23مارچ(ایجنسی) بالی ووڈ اداکار رہتک روشن اور اپنی سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور نواز الدین صدیقی کی باکس آفس پر ٹکر ہونےجارہی ہے۔
نواز الدین صدیقی ان دنوں شیوسینا کے بانی آنجہانی بالا صاحب ٹھاکرے کی بایو پک میں کام کررہے ہیں۔ بالا صاحب ٹھاکرے پر بننے والی فلم 'ٹھاکرے' کے لئے ناظرین بہت پرجوش ہیں۔ یہ فلم 23 جنوری 2019 کو ریلیز ہوگی۔
جبکہ دوسری طرف وکاس بہل کی ہدایت میں 'سپر 30' کے بانی آنند
کمار پر فلم بنائی جارہی ہے۔ یہ فلم ماہر ریاضیات اور آنند کمار کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم کی کہانی بنیادی طور پر آنند کمار اور ان کے 30 طالب علموں پر مبنی ہے۔ رہتک فلم میں آنند کمار کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ سپر 30 ایک مشہور تعلیمی ادارہ ہے جسے آنند کمار چلاتے ہیں اور غریب بچوں کو آئی آئی ٹی -جے آئی آئی جیس مشکل مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کراتے ہیں۔
یہ فلم بھی 23 جنوری 2019 کو ریلیز ہوگی۔ خاص بات یہ ہے کہ دونوں ایکٹر بایوپک فلموں کے ساتھ نظر آئیں گے۔