: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 6 دسمبر (ایجنسی) بالی وڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور نوازالدین صدیقی جنوبی ہند فلموں کے سپراسٹار رجنی کانت کے ساتھ نظر آئیں گے ۔
رجنی کانت کی حالیہ ریلیز فلم 2.0 باکس آفس پر سپر ہٹ رہی ۔ وہ اپنی نئی فلم کو ٹویٹر پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔ ان کی فلم ' Petta پیٹا' سوشل میڈیا پر شائقین کو دیوانہ بنا رہی ہے جس کا پوسٹر انہوں نے پونگل پر ریلیز کیا تھا۔ اس فلم میں رجنی کانت کے ساتھ نوازالدین صدیقی بھی نظر آئیں گے۔ نواز الدین صدیقی نے اپنے ٹویٹر پر فلم کا لک شیئر کیا ہے۔ اس فلم میں وہ سگار سنگھ کا رول نبھارہے ہیں۔ رجنی کانت کی فلم پیٹامیں نوازالدین صدیقی کے علاوہ ترشا کرشنن بھی نظر آئیں گی۔ یہ فلم آئندہ برس ریلیز ہوسکتی ہے۔